بولان بلڈ بینک دالبندین کے خدمات انسانیت کے حوالے سے قابل تعریف ہے، آغا حسن بلوچ
دالبندین (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں بولان بلڈ بینک دالبندین کے خدمات انسانیت کے حوالے سے قابل تعریف ہے اپنی طرف سے اس ادارے کے فعالیت کیلئے ہر ممکن تعاون کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولان بلڈ بینک دالبندین کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،دورے کے موقع پر بولان بلڈ بینک دالبندین کے چیئرمین محمد بخش بلوچ نے وفاقی وزیر کو بلڈ بینک آنے پر خوش آمدید کہا اور بلڈ بینک کے متعلق تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی کا یہ واحد فلاحی ادارہ ہے جو اپنی مدد آپکے تحت تھیلسیمیا کے شکار بچوں ڈایلاسز کے مریضوں خون کے کمی کے شکار مریضوں اور ایمرجنسی کے دوران خون کے ضرورت مند مریضوں کو بروقت فری آف کاسٹ خون مہیا کرتاہے اسوقت بولان بلڈ بینک میں سو سے زائد تھلیسیمیا کے مریض رجسٹرڈ ہیں جنہیں ہر دس سے پندرہ دن بعد خون کی ضرورت ہوتی ہے جو علاقے کے نوجوان ڈونرز آ کر خون عطیہ کرتے ہیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے بولان بلڈ بینک دالبندین کی انسانیت کے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی جیسے علاقے میں اس طرح کے فلاحی ادارہ کا ہونا ایک بہترین اقدام ہے اور یہ ادارے کے منتظمین داد کے مستحق ہیں جو اللہ کی رضا کیلئے اپنے خدمات سر انجام دیں کر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں یقیناً اس طرح کے فلاحی کام اور خاص کر دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ اپنی طرف سے ادارے کی فعالیت کیلئے ہر ممکن تعاون کروں گا اور کوشش کروں گا کہ بلڈ بینک کے ضروری سامان کو پورا کرکے اس ادارے کو مزید فعال بنائیں اس موقع پر بی این پی ڈسٹرکٹ کویٹہ کے سینئر رہنما اسد سفیر شاہوانی محمد ناصر کشانی کامران کشانی بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے سینئر اراکین کامریڈ احمد یار سمالانی عمران سنجرانی مصطفیٰ کمال ریکی حاجی دین جان مینگل افتخار ماندائی سماجی کارکن شوکت بلوچ بولان بلڈ بینک کے اسسٹنٹ شاہ زیب خان و دیگر موجود تھے