افغانستان، طالبان فورسز پر حملوں میں 2 اہلکار ہلاک، 20 زخمی
ہرات(ڈیلی گرین گوادر) افغانستان میں طالبان فورسز پر حملوں میں 2 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق پہلا حملہ ہرات میں ایئر فورس کی گاڑی اور دوسرا حملہ 207 الفاروق کور کے اہلکاروں کی گاڑی پر کیا گیا۔حملے میں زخمی ہونے والوں میں دو طالبعلم بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، اب تک حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔طالبان ترجمان برائے ہرات پولیس پولیس محمد شاہ رسول نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے طالبان فورسز کو نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق طالبان سے ہے جبکہ زخمیوں میں بھی بڑی تعداد طالبان اہلکاروں کی ہے جبکہ شہری بھی زخمیوں میں شامل ہیں، تاہم طالبان ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہرات سینٹرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔