ژوب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ژوب دانہ سر مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ژوب دانہ کے قریب اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ بس حادثہ میں ضلع زیارت سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے سے تعلق رکھنے جان بحق افراد کے بلند درجات اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے انہوں نے کہاکہ دانہ سر مسافر کوچ حادثے میں 20سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیا اور کئی زخمی ہوئے انہوں نے بس حادثہ کوایک دلخراش حادثہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ حادثہ سے پوری قوم افسردہ ہے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت اور این ایچ اے کے ساتھ ملکر شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تمام کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں قومی شاہراہوں کو ڈبل کرنے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے شاہراہوں کے ڈبل ہونے سے ٹریفک حادثات میں کمی ہوگی انہوں نے ڈرائیورز حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط سے ڈرائیونگ کرے کیونکہ مسافر کوچ میں درجنوں مسافر سفر کرتے ڈرائیور کی معمولی غلطی یا بے احتیاطی سے ایسے بڑے حادثات رونماء ہوتے ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے