وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہانہ سرحادثے پرریسکیو1122کو جائے حادثہ پرامدادی سرگرمیوں کے آغاز کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دہانہ سر ژوب کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے حادثے کے فوری بعد تفصیلات طلب کرتے ہوئے کمشنر ژوب ڈویژن اور ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے ژوب اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنانے اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے وزیراعلیٰ نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ آئی جی پولیس ڈی آئی جی موٹر وے پولیس ڈویژنل کمشنروں اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جو قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی وجوہات کا جائیزہ لیکر ان پر قابو پانے کے لئے سفارشات مرتب کریگی وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات رونما ہونے کی بڑی وجہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی اور مسافر گاڑیوں کی ناقص صورتحال ہے جنکا فوری تدارک ضروری ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک حادثات نے بہت سے خاندانوں سے انکے پیاروں کو جدا کیا اور آج کے حادثے میں بھی نوجوان طالبعلم اور دیگر افراد جاں بحق ہوگی جو نہ صرف انتہائی المناک ہے بلکہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ بھی ہے اس حوالے سے متعلقہ حکومتی اداروں ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور معاشرے کے تمام باشعور افراد کوبھی اپنی زمہ داری کا ادراک کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے