قلات و منگچر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیسکو کے ناروا سلوک تشویش ناک ہے،سردار زادہ میر سعید لانگو
قلات(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع قلات کے نومنتخب امیر آغا فضل الرحمن شاہ،جنرل سیکرٹری سردار زاد میر سعید جان لانگو نے نے کہا کہ منگچر قلات میں بجلی طویل لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے زمینداروں کی کروڑوں کی باغات فصلیں تباہ ہو چکے ہیں صوبائی حکومت زمینداروں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ واپڈا انتظامیہ نے بجلی چھ گھنٹے سے کم کرکے 4 گھنٹہ کردیا جو کہ صوبائی حکومت کے زمیندار دشمنی کا واضح ثبوت ہے منگچر قلات کے زمیندار برادری نان شبینہ کے محتاج ہوگئے انہوں نے کہا کہ منگچر قلات کو ترقی دینے والوں کے دعوے دھرے دھرے رہ گئے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں قلات منگچر کے عوام کو بہترین بجلی دینے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ سخت گرمیوں کی سیزن میں بجلی نہیں سخت ترین ٹھنڈ میں گیس نہیں عوام کے ساتھ ایسے نا انصافی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ظلم مزید نہیں چل سکتی زمینداروں تاجروں اور عوام الناس کے ساتھ ایسے ناانصافی پر خاموش نہیں رہ سکتے عوام کو سہولیات کے فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ چیف کیسکو بلوچستان زمینداروں کے حال پر رحم کرے انکے سیزن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو فوری ختم کرکے بہترین بجلی فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔