صد،وزیراعظم و دیگر کا شیرانی بس حادثے پر اظہار افسوس
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت اہم اعلیٰ سیاسی شخصیات نے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان کے ذریعے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو حادثے کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
صدر عارف علوی نے بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت کی جانب سے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی بلوچستان میں شیرانی کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔حمزہ شہباز نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 20افراد جاں بحق، 12 زخمی ہو گئے۔مسافر کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جا رہی تھی، حادثہ خیبر پختون خوا کی حدود کے قریب پیش آیا ہے۔