زمیندار کسان اتحاد کی جانب سے کیسکو کو دی جانے والی ڈیڈلائن ختم،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کرنے کا فیصلہ

قلات (ڈیلی گرین گوادر) زمیندار کسان اتحاد کی جانب سے کیسکو کو دی جانے والی ڈیڈلائن ختم، فورس لوڈشیڈنگ، بجلی کی غیراعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ شہزادہ آغا لعل جان احمد زئی کی قیادت میں آج صبح 8 بجے غیر معینہ مدت کیلئے قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ مغل چوک کے مقام پر روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کی اجلاس میں شرکت و احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان، ٹرانسپورٹرز تعاون کرکے آج سفر سے اجتناب کرے، تفصیلات کیمطابق میونسپل کمیٹی قلات کے سبزہ زار میں زمیندار کسان اتحاد کیجانب سے کیسکو کے رویے کے خلاف زمیندار کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام نبی بارانزائی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں زمیندار کسان اتحاد کے فنانس سیکرٹری علی محمد نیچاری، پریس سیکرٹری عبدالحفیظ عمرانی، زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما میر منیر احمد شاہوانی، حاجی عزیز مغل، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر پرنس آغا قلندر خان احمد زئی، سابق ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل، نومنتخب کونسلر احمد نواز بلوچ، نومنتخب کونسلر ٹھیکدار محمد حنیف عمرانی، جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ محمد قاسم لہڑی، حافظ عبدالقدوس عباسی، نیشنل پارٹی کے رہنما کامریڈ ظہور بلوچ، سیاسی رہنما کامریڈ وحید بلوچ، حافظ ریاض احمد عمرانی، حاجی حمزہ محمد شہی، ٹکری شبیر احمد بارانزئی، نومنتخب کونسلر عبدالقیوم پندرانی، ٹکری نذر محمد دہوار سمیت دیگر زمینداران و سیاسی رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان زرعی صوبہ ہے اور یہاں کے لوگوں کا زریعہ معاش زراعت سے منسلک ہیں اور زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ، طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زراعت کا شعبہ مکمل تباہ ہوچکا ہے، فصلیں و باغات ختم ہونے کے دہانے پر ہیں عین سیزن میں بجلی بحران پیدا کرکے ہمارے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے، کیسکو کی ناروا سلوک سے زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، جبکہ کھاد ناپید اور قیمت بارہ سے زائد ہوچکی ہے اس کانوٹس لیکر قیمتیں کم جائے اور شارٹیج بحران پر قابو پایا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ زمینداروں کو ہونے والے نقصانات کا حکومت فوری ازالہ کرے ، دوسری جانب گھریلو صارفین، تاجران و کاروباری حضرات کی بھی زندگی بجلی لوڈشیڈنگ سے اجیرن ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ آج بروز سموار 4 جولائی کو کیسکو کے ناروا سلوک کے خلاف مغل چوک مین آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاجا کوئٹہ کراچی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کی۔جائے گی اور یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، جب تک ہمارے تمام مطالبات منظور نہیں کئے جاتے، احتجاج میں تمام زمینداران بھر پور شرکت کرینگے اجلاس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے زمینداروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ آخر میں زمینداروں کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو بھی آج کے ہونے والے پیہہ جام ہڑتال سے آگاہ کیا گیا اور ان سے گزارش کی گئی کہ آج نیشنل ہائی وے پر سفر گریز کریں انہوں نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے پیہہ جام ہڑتال کے حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے