بلوچستان، بارشوں کا سلسلہ آج سے 2 روزتک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی، بارشوں کا سلسلہ آج سے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ، خضدار،قلات، لسبیلہ،چمن، ہرنائی، ژوب، بارکھان، سبی، کوہلو، زیارت اور نصیر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہاجس سے گرمی کی شدت میں کمی واقعہ ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ،خضدار،قلات، لسبیلہ،پنجگور، آواران، تربت، خاران، ژوب، بارکھان، سبی، کوہلو، ہر نائی، چمن، زیارت، نصیر آباد اور ساحلی پٹی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران قلات، خضدار، لسبیلہ اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہ سکتا ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی /تیز ہواؤں کے باعث بلوچستان میں کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان کا اندیشہ ہے، 3 سے 05 جولائی کے دوران سمندری حالات خراب/بہت ناہموار ہو سکتے ہیں اس دوران ماہی گیروں کو زیادہ احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے تمام متلقہ اداروں کواس دوران الرٹ رہنے اور احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے