کراچی، لیاری کے تاجرکی گمشدہ 3 ملین کی خطیر رقم شہری نے واپس لوٹا دی
کراچی (ڈیلی گرین گوادر) لی مارکیٹ کے محنت کش نے ایمانداری کی اعلی ترین مثال قائم کردی۔ شہری کی گمشدہ 3 ملین کی خطیر رقم پولیس کے ذریعے لوٹا دی۔ رقم گرنے کا واقعہ مین روڈ لی مارکیٹ بغدادری لیاری میں پیش آیا۔ تاجرکا ملازم 30 لاکھ روپے پلاسٹک کے شاپر میں لے جارہا تھا۔ شاپر پھٹنے سے رقم گری جس کا ملازم کو پتہ نا چلا۔ تاجر بغدادی تھانے پہنچا اور رقم گمشدگی کے اطلاع پولیس کو دی۔ معلومات پر پتہ چلا یوسف نامی محنت کش کو ملی ہے، کلیجی کا ٹھیلہ لگانے والے نے پولیس کے ذریعے اصل مالک کو رقم لوٹا دی۔ تاجر نے اپنی خوشی سے یوسف کو 50 ہزار روپے نقد بطور انعام دیے۔