وزیراعظم شہباز شریف کی ہسپتال میں زیر علاج مولانا فضل الرحمان کی عیادت

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپتال میں زیر علاج امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی۔

وزیراعظم نے اتفاق ہسپتال لاہور میں جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے ان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا صاحب کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے