صوبے میں خواتین کوہنرمند بنا کرانہیں معاشی طورپرمستحکم کیاجائے، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی وومن سیکرٹری و رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں، صوبے میں خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں معاشی طورپر مستحکم کیاجائے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پہلی دو روزہ قومی خواتین ایکسپو 2022ء میری پہچان کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہاکہ بلوچستان میں خواتین کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے،بلوچستان کی ثقافت، رسم و رواج اور قومی اقدارہماری پہچان ہے،انہوں نے کہا کہ دو روزہ قومی خواتین ایکسپو میں لگائے گئے اسٹالز میں ثقافتی اشیاء رکھی گئی ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کو چاہیے کہ وہ خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے صوبے میں ہنرمندی کے مراکز قائم کرے تاکہ خواتین گھر بیٹھے اپنی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے نہ صرف معاشی طورپر مستحکم ہوں بلکہ اپنے خاندانوں کی کفالت کرسکیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی ایک جامع منصوبے پر کام کررہی ہے موقع ملا تو بلوچستان کے تمام اضلاع میں ہنرمندی کے مراکز قائم کرکے صوبے کی خواتین کو بہتر مواقع فراہم کریں گے۔قبل ازیں رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کوئٹہ میں دو روزہ قومی خواتین ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کیا اور وہاں لگائے گئے اسٹالز پر رکھی گئی ثقافتی اشیاء میں گہری دلچسپی لی اس موقع پر گچین ڈاج کی چیف ایگزیکٹو زلیخہ رئیسانی، دیدار مینگل نے انہیں اسٹالز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے