صوبائی دارالحکومت حکمرانوں کی غفلت وبے حسی کی وجہ سے کربلا بن رہاہے، ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حق دو تحریک کوعوام میں پزیرائی مل رہی ہے جماعت اسلامی عوام کو حقوق دلاکر عدل وانصاف کااسلامی حکومت قائم کریں گے قیام پاکستان سے لوٹ مار وعوام کا استحصال جاری۔صوبائی دارالحکومت حکمرانوں کی غفلت وبے حسی کی وجہ سے کربلا بن رہاہے پینے کا صاف پانی نہیں مل رہاحکمرانوں نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ہم سب ملکر کوئٹہ سمیت بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق دلائیں گے عوام الیکشن میں ترازونشان پر نشان لگاکر محرومی سے نجات حاصل کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران کلی دیبہ زون 29میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء ڈاکٹرعطاء الرحمان،مولاناعبدالکبیر شاکر،امیرجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی،عبدالمجید سربازی، عبدالرافع خلجی،حاجی شاہ محمد بڑیچ،عبدالہادی بابڑودیگر ذمہ داران نے خطاب کیا جلسہ میں امیر ضلع نے مشاورت سے حاجی شاہ محمد بڑیچ کو جنرل کونسلر کیلئے نامزد کیا اس موقع پر درجنوں نوجوانوں نے جماعت اسلامی کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر مقررین نے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ صوبائی دارالحکومت،لاکھوں شہریوں وتمام قوموں کا مسکن ہے بدقسمتی سے حکمرانوں،منتخب نمائندوں نے کوئٹہ کے مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کر دیا حق دو تحریک اور جماعت اسلامی ملکر بلوچستان کے عوام کی طرح کوئٹہ کے شہریوں ولاکھوں عوام کو حقوق دلائیگی کوئٹہ میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہر طرف لوٹ مار کرپشن وکمیشن مافیا کادوردورہ ہے۔کوئٹہ کے عوام بلدیاتی الیکشن میں بار بار آزمائے ہوئے ناکام مقتدرپارٹیوں کے بجائے دیانت دار خدمت کے جذبے سے سرشارانتخابی نشان ترازوکے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ مسائل ومشکلات میں کمی اور اپنے دیانت دار لوگوں کی حکومت قائم ہوجائے۔تقریب کے اختتام پر معذور افرادمیں الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر عبدالمجید سربازی نے ویل چیئرزتقسیم کیے۔