سب ڈویژن مسلم باغ کو ضلع کا درجہ دیکر اْن کے ا س جائز مطالبے کو تسلیم کیا جائے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں آل پارٹیز سب ڈویژن مسلم باغ کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویژن مسلم باغ کو ضلع کا درجہ دیکر اْن کے ا س جائز مطالبے کو تسلیم کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی سالوں سے مسلسل یک طرفہ طو رپر بلوچ علاقوں میں ضلعوں کی تشکیل مسلسل ہوتی رہی ہے اور جب بھی پشتون علاقوں سے برحق ضلع بنانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو سب تحصیل سے بھی نیچے کی سطح کے بلوچ علاقوں میں ضلع تشکیل دیا جاتا ہے۔ جبکہ مسلم باغ سب ڈویژن طویل عرصے تک ضلع ژوب کا حصہ رہا ہے اور قلعہ سیف اللہ ضلع بننے کے بعد سب ڈویژن مسلم باغ قلعہ سیف اللہ کا حصہ رہا ہے حالانکہ مسلم باغ کو سب ڈویژن کا درجہ ملک بننے سے پہلے بھی حاصل تھا اور اب سب ڈویژن مسلم باغ رقبہ،آبادی اور ہر لحاظ سے ضلع کیلئے درکار معیار پر پورا ترنے کے باوجود سیاسی حکومتوں کی نظر اندازی کا شکار رہا ہے جو قابل افسوس اور قابل گرفت ہے۔ بیان میں آل پارٹیز سب ڈویژن مسلم باغ کے عوام کی مطالبے کی پرزور حمایت کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ سب ڈویژن مسلم باغ کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے