بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 8 اضلاع کے 13 وارڈز میں، زیادہ ترآزاد امیدوار وں نے میدان مارلیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے 8اضلاع کے 13 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ری پولنگ کے بعد غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج سامنے آگئے زیادہ تر آزاد امیدوار وں نے میدان مارلیا،غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجگور کی یونین کونسل 6 کلگ وارڈ نمبر 1 ازاد امیدوار کفایت اللہ 252 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل بی این پی عوامی کے امیدوار محمد اکرم 103 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،، یونین کونسل 6 کلگ وارڈ نمبر 5 میں آزاد امیدوار عبداالحمید 43 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ اسکے مدمقابل ازاد امیدوار برکت جان 2 ووٹ حاصل کرسکے،،پنجگور کی یونین کونسل 16 سب تحصیل گچک وارڈ نمبر 5 سے جے یو آئی کے امیدوار محمد یاسین 63وٹ لیکر کامیاب ہوئے اسکے مدمقابل بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار احمدل 5وٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،،ضلع کیچ تربت یوسی 61 وارڈنمبر 7 سے آزاد امیدوار واجہ مولا داد آسکانی 197 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوار فرید شاہ 104 ووٹ لے کر دو سرے نمبر پر رہے،،نوشکی کی یونین کونسل نمبر 8 وارڈ نمبر 7 سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار عبد الاحد 118ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ بی این پی کے امیدوار عبد المالک 99ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،،،دکی کی یونین کونسل نمبر18وارڈ نمبر 5 سے آزاد امیدوار نقیب اللہ شاہ 165ووٹ لے کرکامیاب ہوئے آزادامیدوار پاشاخان نے 116ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،دکی کی یونین کونسل نمبر 1 وارڈ نمبر 3 سے آزاد امیدوار گل محمد نے 229ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جے یو آئی کے بصیراحمد نے 76ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے،سبی کی یوسی 8وارڈنمبر3 سے پشتونخواہ میپ کے امیدوار ملک طارق عزیز نے 548 ووٹ لیکر میدان مار لیا آزاد امیدوار مرجان خان 87ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ کے وارڈ نمبر7 سے آزاد امیدوار عصمت اللہ پہلوان 1612 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے پشتونخوامیپ کے شاہ جہان خان 21 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،لورالائی میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 4سے بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالولی 87ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صحبت خان85ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے لورالائی میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 5سے جے یو ائی ف کے مولوی جمال الدین 313ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی بلوچستان عوامی پارٹی کے عجب خان168 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، زیارت کی یونین کونسل 8وارڈ 2 سے پی ٹی آئی کے سردار نور احمدخان بلامقابلہ کامیاب قرار پائے زیارت کی یونین کونسل 8وارڈ 4 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے داد محمد 268 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ جے یو ائی ف کے فضل محمد 223ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے قبل ازیں صوبے کے 13وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا سلسلہ صبح 8سے شام 5بجے تک پرامن طور پر جاری رہا الیکشن کی نگرانی کے لئے کوئٹہ میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا