بدقسمتی سے آئی ایم ایف اپنی منشا پرملک میں پٹرول کی قیمتوں کی تعین کرتا ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے محمد ندیم شاہ حسینی احمد علی مینگل ثناء اللہ قلندرانی کی ساتھیوں سمیت بی این پی عوامی میں میر اسد اللہ بلوچ کے سیاسی ویژن اور کارکردگی سے متاثر ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سرمایہ دارانہ نظام نے ملک کی معاشی صورتحال کو جکھڑ کر رکھا ہے آج بدقسمتی سے آئی ایم ایف اپنی منشا پر ملک میں پٹرول کی قیمتوں کی تعین کرتا ہے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کرتا جو کہ سامراجانہ نظام کا بدترین اور بدبودار چہرہ ہے سامراجانہ نظام غریب عوام کی خون کو نچوڑ کر اپنی کارخانوں کا ایندھن بنانا چاہتا ہے ایسے میں ایک باشعور سیاسی کارکن ہی اس سامراجانہ نظام کے سامنے کھڑے ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے بی این پی عوامی میں ایک قوم پرست جماعت کشمیر آباد قمبرانی روڈ سے مستعفی ہو کر پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں بی این پی عوامی شعوری انداز میں بلوچستان کی مظلوم و محکوم عوام کی آسودگی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے میر اسد اللہ بلوچ اپنی بسطات کے مطابق نہ صرف نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں بلکہ شعوری انداز سے دوستوں کی تربیت بھی کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ دوست بھی این پی عوامی میں شمولیت پر فخر محسوس کریں گے ان کو مایوسی ہونے نہیں دیں گے ہم مثبت سوچ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگوں کو بی این پی عوامی اور میر اسد اللہ بلوچ کا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات ہضم نہیں ہو رہے وہ کبھی زراعت کے پوسٹوں پر اسٹے لیتے ہیں تو کبھی مکران یونیورسٹی آف پنجگور کے وائس چانسلر کے آرڈر منسوخ ہونے پر اب عوام خود فیصلہ کریں کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا درست عمل ہے یا غلط عوام اب خود ایسے بدنیت سوچ رکھنے والے لوگوں کا محاسبہ خود کریں نئے شامل ہونے والے محمد ندیم شاہ حسینی احمد علی مینگل ثناء اللہ قلندرانی علی شیر شاہ حسینی محمد نعیم مینگل نظام الدین مینگل جمال الدین مینگل حمیداللہ سمالانی محمد عارف سمالانی سعداللہ سمالانی و دیگر نے کہا کہ ہم جس قوم پرست جماعت میں تھے انہوں نے ہمیشہ مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا اب جب ہم مستفی ہو رہے ہیں تو چار سال بعد ان کو علاقوں میں ترقیاتی کام یاد آرہے ہیں ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ چار سالوں کے فنڈز کہاں ہیں ہم آج میر اسد اللہ بلوچ کی ویڑن کو دیکھتے ہوئے بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں