پی ڈی ایم اے نےمون سون کی با رشوں کے حوالے سے حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر میرعبدالقدوس بزنجو کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، ناگہانی آفات میں ہنگامی حالات میں شہریوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پی ڈی ایم اے کے ریسکیو عملے کی پنجاب کے 1122 سیٹریننگ کروائی جارہی ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گزیر کریں۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جولائی میں مون سون کی بارشوں کے دوران عوام کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے پہلے سے حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔کوئٹہ شہر کے ندی نالوں کو صاف کرکے تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے، مون سون بارشوں سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پی ڈی ایم اے میں مرکزی کنڑول روم قائم کردیاگیا ہے۔انہوں نے کاہ کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے اور 7 دن فعال اور متحرک رہے گا، حکومت کے بروقت پیشگی اقدامات کی وجہ سے پری مون سون بارشوں میں عوام الناس کو تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ریسکیو عملے کی پنجاب کے 1122سے ٹریننگ سے دونوں صوبوں کے تعلقات میں مزید بہتری آئیگی۔ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر عوام کی جان ومال کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام محکموں کو حفاظتی پلان تیار کرکے پیشگی موثر اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔ترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران شہری کسی بھی مشکل حالات بھی عوامی شکایات کے ازالے کے لیے پی ڈی ایم اے کے مرکزی کنڑول روم اور ضلعی انتظامیہ سے فوری رابطہ رکھیں۔بلوچستان میں ڈویژنل اور اضلاع کی سطح پر بھی پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں ریلیف کی سرگرمیوں کے لیے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔شہری سیاحتی مقامات اور سفر پر جانے سے قبل محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے رٹ الرٹ کو نظر انداز مت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے