پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں انشاء اللہ کلین سوئپ کریگی،روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیرمحمد ترین، ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں انشاء اللہ کلین سوئیپ کریگی عوام نے جس طرح بلوچستان کے دیگر اضلاع میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب کرایا اسی طرح کوئٹہ میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ ڈویژن اور ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیرمحمد ترین نے کی۔مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو ملک میں نچلی سطح پر جمہوریت پریقین رکھتی ہے پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پورحصہ لیا اور بلوچستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر بھر پوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی بھر پور حصہ لے گی اور ہر حلقے میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں جن امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں ساتھیوں سے صلاح مشورے کے بعد انہیں جلد ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جس طرح کامیابی حاصل کی تھی انشاء اللہ اسی طرح کوئٹہ میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلائی جائے گی پارٹی کے جیالے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں ایسے نمائندوں کا انتخاب عمل میں لائیں جو انکے مسائل حل کرنے کی صحیح معنوں میں صلاحیت رکھتے ہوئے کیونکہ کوئٹہ بلوچستان کا دارالخلافہ ہے اور بہت سے مسائل کا شکار ہے صحیح بلدیاتی امیدواروں کا انتخاب ہی کوئٹہ شہر کے عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے