بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کل ہوگی،تمام انتظامات مکمل، کنٹرول روم قائم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ آج 2 جولائی 2022 کو ہوگی۔ تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں بیلٹ پیپرز اور پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کر کیا گیا ہے سیکورٹی کیلئے پولیس اور لیویز اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان سکرٹریٹ اسلام آباد اورصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ کنٹرول روم شکایات کے ازالے، غیر حتمی نتائج کی وصولی اور ڈی آر اوز، ار اوز اور ڈی ایم اوز کے ساتھ بہتر روابط کیلئے قائم کئے گئے ہیں کنٹرول روم 3 جولائی 2022 تک قائم رہیں گے واضح رہے کہ آج 2 جولائی 2022 کو بلوچستان کے 8 اضلاع (دکی، قلعہ عبداللہ، زیارت، لورلائی، پنجگور، سبی، نوشکی، کیچ) کے 13 وارڈز کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ ہوگی۔ری پولنگ کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم سے 051-9204402-03،051-9210837-38،فیکس 051-9204404، فون نمبر 081-9202317پر رابطہ کیا جاسکتا ہے الیکشن کمیشن سکرٹریٹ اسلام آبادمیں پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے