امریکی سفیر کا پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنےکے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مضبوط اور مستحکم کرنے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے امریکی سفیر کو اسناد پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے ڈونلڈ بلوم دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کرینگے، رواں سال پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ ہے، دونوں ممالک اس تاریخی موقع کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مضبوط اور مستحکم کرنے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنی اسناد پیش کیں۔ڈونلڈ بلوم سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور باہمی مفاد کے اصولوں پر تعمیری اور پائیدار روابط خطے میں امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امسال پاک امریکا سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایان شان منایا جائے گا۔ ہم امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز کی طرف سے پیش کردہ منافع بخش فوائد سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہیں۔صدر علوی نے مزید کہا کہ کہ امریکی کمپنیوں سے ٹیک سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے