کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اسکے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،سردار صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاہے کہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اسکے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، عوام کے تعاون کے بدلے انکے کام کرنا ہمارا فریضہ ہے، کسی حلقے یا علاقے نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام نے اپنے بنیادی مسائل کے حل کا مینڈیٹ دیا ہے جسے ہمارا پوری ایمانداری سے نبھائیں گے، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے پشتون باغ میں حاجی حسیب اللہ کی رہائشگاہ پر علاقہ معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک خدابخش لانگو، حاجی فوجان، اربا ب شائستہ خان، شاہ زمان، روز اے جان، محب ترین، حاجی قیوم، محمدنعیم، سلیم پھلوان، باسط خان بھی موجود تھے، اس موقع پر پشتون باغ کے معتبرین نے سردار محمد صالح بھوتانی کے کاروان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ عوام کی محبت اور پذیرائی ہمارے لئے حوصلہ افضاء پے عوام کے خلوص اور محبت کی بدولت ہی ہم ہمیشہ سے سرخرو ہوتے آئے ہیں اور آئندہ بھی عوام نے ساتھ دیا تو سرخرو ہونگے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور اسے عبادت سمجھ کر سرانجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت اور ہماری انکے لئے خدمت لازم و ملزوم ہیں ہم عوام میں سے ہیں اور انہی کے لئے کام کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے علاقے لاکھڑا میں ایک دورے کے دوران دیکھا کہ وہاں کے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں اسی وقت نیت کی کہ انکا مسئلہ حل کرنا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے آج وہاں تین کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیمات تعمیر ہوئیں اور لوگ پینے کے صاف پانی سے فیضاب ہور ہے ہیں انہوں نے کہا کہ پشتون باغ سمیت کوئٹہ شہر کے بجلی، پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن معاونت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے