پارلیمان نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے کلیدی کردارادا کیا ہے، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمان ایک مقدس ایوان ہے قانون سازی اور عوام کی فلاح و بہبود پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کی مرہون منت ہے یہ بات انہوں نے عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے پارلیمان نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، انصاف اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو بحال رکھیں اور اپنی جگہ پر اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ان کے تمام مسائل کے حل کے لیے پارلیمان ہی ہے عالمی طور پر اس دن کو منانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ پارلیمان ہی مسائل کے حل کیلئے آخری آماجگاہ ہے پارلیمان جس میں ہونے والے فیصلے پورے ملک پر اثر انداز ہوتے ہیں اور پورا ملک ان فیصلوں کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں پارلیمان کی مضبوطی اور استحکام خوشحالی ملک کی طرف نشاندھی کرتی ہے لہذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے کردار مثبت طریقے سے قوم اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنی ذات سے بالاتر ہوکر ملک کی تعمیر و ترقی کے بارے میں سوچیں۔موجودہ صورتحال میں ملک اس قسم کے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے لہذا سیاست دان ذاتی اختلاف اور رنجشوں کو بھول کر صرف پاکستان کے استحکام اور حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ پاکستان سے ہی ہماری پہچان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں۔