وفا قی حکو مت بلو چستان کے احساس محرومی کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے،سید حسنین ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری سید حسنین ہاشمی نے حکومت بلو چستان کو متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کر نے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی سربراہی میں محدود وسائل میں رہتے ہوئے صوبائی حکومت نے بلو چستان کے تمام حلقوں کے لئے منصوبے دیئے ہیں جن سے بلو چستان کے تر قیاتی عمل میں بہتری آئی گی، وفا قی حکو مت بلو چستان کے احساس محرومی کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ بلو چستان حکومت نے مالی سال 2022-23کا بجٹ انتہائی خوش اسلوبی سے منظور کر وایا ہے جس سے بلو چستان کے سیا سی ماحول میں بہتری آئی ہے، انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے اندر انتہائی پر امن طریقے سے بجٹ کے تمام مر احل طے کئے گئے، صوبائی حکومت نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے پہلے بلو چستان اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس میں اراکین اسمبلی سے آراء طلب کیں اور بعد ازاں بجٹ سازی کے عمل میں بھی اپو زیشن اور حکومت کے درمیان کسی بھی قسم کی تفریح کے بجائے ہر حلقے اور علا قے کے عوام کے ضروریات کے مطابق اسکیمات پی ایس ڈی پی میں شامل کی گئیں جس سے موجودہ صوبائی حکومت کے سیا سی وژن اور بہتر حکمت عملی کی نشاندہی ہو تی ہے، انہوں نے کہاکہ بلو چستان کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے اور صوبے میں امن وامان کے لئے بجٹ کا ایک بڑ احصہ خرچ ہوتا ہے، وفا قی حکومت کو چاہیے کہ وہ بلو چستان کی ترقی پر خصوصی پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے زیا دہ سے زیادہ منصوبے اور فنڈ ز کا اجراء کر ے تاکہ بلو چستان میں پائے جا نے والے احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے