موجودہ حکومت میڈیا کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح بہبود میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

لسبیلہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت اور پریس کے مابین تعلقات کو خوشگوار رکھنے میڈیا کی ترقی کیلئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عمران آفریدی اور ڈی جی پی آر آورنگزیب کاسی کی خدمات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لسبیلہ کی جانب سے لسبیلہ پریس کلب اور حب پریس کلب کو بالترتیب 16 لاکھ اور چار لاکھ روپے حکومتی گرانٹ کے اجراء کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر فاروق طوقی سرکاری محکموں کے افسران محکمہ اطلاعات لسبیلہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالواحد اور سرکاری محکموں کے دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ ضلع کے پریس کلبوں کو حکومت بلوچستان کی جانب سے مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے گرانٹ کی فراہمی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران آفریدی اور ڈی جی پی آر اورنگزیب کاسی کی ذاتی دلچسپی اور انتھک محنت کے باعث ممکن یوا ہے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات کے حکام کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پر پریس کلبوں کو گرانٹ کی ترسیل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح بہبود میں گہری دلچسپی رکھتی ہے لسبیلہ کے صحافتی حلقوں نے ضلع کے رجسٹرڈ پریس کلبوں کے لئے گرانٹ کی فراہمی پر حکومت بلوچستان اور لسبیلہ سے منتخب سینئر صوبائی وزیربلدیات سردار صالح محمد بھوتانی کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی کوششوں سے لسبیلہ کے رجسٹرڈ پریس کلبز کو گرانٹ کی ترسیل ممکن ہوء ہے واضح رہے کہ سینئر صوبائی وزیر بلدیات نے گزشتہ دنوں لسبیلہ دورے کے موقع پر صحافیوں کیلئے منظور شدہ گرانٹ کی جلد فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے