لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، سپریم کورٹ حکم امتناع دے،عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق الیکشن کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع دے۔
پنجاب کے آئینی بحران پر اپنے پالیسی بیان پر انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ ہم سب کو پتا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن غیر آئینی تھا، حمزہ شریف کو اتنی دیر پنجاب کا وزیراعلیٰ رہنے کا کوئی حق نہیں تھا، اس فیصلے میں وضاحت نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوف ہے اگر وضاحت نہ آئی تو پاکستان میں آئینی بحران بڑھتا جائے گا، حمزہ شریف کس قانون کے تحت وزیر اعلیٰ رہ سکتا ہے، ہم اس کی وضاحت لینے سپریم کورٹ جا رہے ہیں، سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ کل کے الیکشن پر حکم امتناع دے، ہمارے 6 ممبر حج پر گئے ہوئے ہیں وہ کل کیسے آسکتے ہیں؟ حمزہ شہباز کو ہوتے ہوئے الیکشن کیسے فئیر ہوسکتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے ثابت کیا کہ حمزہ شہباز غیر آئینی وزہراعلی تھے۔