قلات میں پانی کی قلت مشتعل شہریوں نے پی ایچ ای کے خلاف نیشنل ہائی وئے کوبندکردیا
قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں پانی کی شدید قلت کی مشتعل شہریوں نے پی ایچ ای کے شہر کے خلاف نیشنل ہائی وئے کوبندکردیا مظاہرین کی قیادت علاقہ کے معتبر مولانا محمداسماعیل سردارزادہ ثناء اللہ جتک نے کیا اس موقع پر انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی محکمہ پی ای ای شہریوں کوپانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے انھوں نے کہا کہ عرصہ پامچ سال سے پس شہر میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے مکین ٹینکرمافیا کے ہاتھوں خواروذلیل ہورہے ہیں ہم نے پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کا اعلان کر کے روڈبلاک دیا تاکہ ہماری آواز سناجاسکے اگر چند روز میں پانی کامسئلہ حل نہیں ہوا تو پی ایچ ای کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا اب بھی کئی علاقوں میں پانی کا بحران سنگین ہو نے پر عوام کاپارہ سرخ نشان کو چھوگیا عوامی حلقو ں نے محکمہ پی ایچ ای کی کارکردہگی دہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای قلات میں شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں انہو ں نے کہا کہ اگر چند روز میں قلات میں بند یا خراب واٹر سپلا ئی اسکیمز کو بحال نہیں کیا تو پی ایچ ای کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا جس کی تمام تر زمہداری محکمہ پی ای ای کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی۔