فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کر دی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کرتے ہوئے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کے مطابق پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے ہیں، ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوگا، فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کیلئے پیش رفت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فٹبال ہاﺅس پر اشفاق گروپ کا قبضہ معطلی کا سبب بنا تھا، فٹبال برادری کو مبارکباد دیتا ہوں، این سی کی انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں، فیفا نے این سی کے مینڈیٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کردی، فٹبال کی بحالی، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے