بجلی کی طویل اورغیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زمینداروں کوناقابل تلافی نقصان پہنچا یاہے، آغا لعل احمدزئی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغا لعل جان احمدزئی نے کہا ہے کہ بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نے زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یاہے کیسکو زمینداروں کی چھ ماہ بجلی کے بلز معاف کرے اور زمینداروں کی نقصانات کا ازالہ کرے اگر تین جولائی تک بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لو ڈ شیڈنگ ختم نہیں کی تو چا ر جولائی کو کوئٹہ کراچی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لئے بلاک کیاجائے گا جس کی تمام تر زمہداری کیسکو حکام پر عائد ہوگی ٹرانسپورٹرز چا رجولائی کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر سے اجتناب کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ٹکری محمد امین محمد شہی عبدالحفیظ عمرانی اور دیگر بھی موجود تھے آ غا لعل جان احمدزئی نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بلوچستان کے زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے حکومت بلاتا خیر زمینداروں کے نقصانات کے ازالہ کے لئے اقدامت کرے،انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل لو ڈشیدنگ اور فورسڈ لو ڈشیڈنگ سے زمینداروں کی تیار فصلیں تباہ ہوگئی ہے،زمینداروں نے اپنے خون پسینہ سے اپنے فصلوں کو سیراب کیا تھا لیکن کیسکو کی طویل لو ڈ شیڈنگ نے زمینداروں محنت پر پانی پھیر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت زمینداروں کی نقصانات کیسکو سے لیکر زمینداروں اداکرے،انہوں نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے زمینداروں کو بجلی نہیں دیا جا تا مگر کیسکو غریب زمینداروں سے بلوں کی مد میں ہر ماہ ہزاروں روپے وصول کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں کو کیسکو کی وجہ سے نقصان اٹھا نا پڑا ہے لہٰذا حکومت کیسکو ہی سے زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کرائیں،انہوں نے کہا کہ کیسکوزمینداداروں کی چھ ماہ کی بلز معاف کرے اور 3 جولائی تک طویل لو ڈ شیڈنگ اور غیر علاانیہ فورسڈ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرے بصور ت دیگر قلات اور منگچر کے زمیندار کوئٹہ کراچی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجاََ بند کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری کیسکوحکام پر عائد ہو گی انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں سے اپیل کہ وہ زحمت سے بچنے کیلئے چار جولائی کو کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سفر سے اجتناب کرے اور سڑک پر نہ آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے