انسداد دہشتگردی کوئٹہ کی عدالت نے اغوا ء اورقتل کا جرم ثابت ہو نے پرتین مجرمان کو سزائے موت سنا دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انسداد دہشتگردی کوئٹہ کی عدالت نے اغوا ء اور قتل کا جرم ثابت ہو نے پر تین مجرمان کو سزائے موت سنا دی۔ جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ کے جج عبد المجید ناصر نے مجرم داؤد شہزاد، مہدی اور افتخار کو جرم ثابت ہونے پر دو دو مرتبہ سزائے موت اور مجرم محمد باقر کو دو مرتبہ عمر قید اور مجرم روح اللہ کو سات سال قید کی سزا سناء دی ہے، سرکار کی جانب سے کیس کی پیروی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر زاہد علی خان نے کی، واضح رہے کہ پانچوں مجرمان نے 15 فروری 2021 کو کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے دس سالہ علی شیر کو اغوا ء کر کے لواحقین سے تین کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا تاوان نہ دینے پر مجرمان نے 16 فروری کو مغوی لڑکے کو سرانان میں قتل کرنے کے بعد لاش جلادی تھی جس کامقدمہ پولیس تھانہ بروری کوئٹہ میں درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے