ہمیں جدید تحقیق کوبروئے کار لاتے ہوئے متبادل زرائع سے استفادہ کرنا چاہیے، ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اینڈ اسٹڈیز کا161واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر سیدعین الدین، ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا رکھا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق کے فروغ، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، کارکردگی رپورٹ، امتحانات اور داخلوں کا طریقہ کار، مستقبل کے تعلیمی منصوبوں، جدید زرائع اور کارآمد تحقیقی موضوعات کے انتخاب سمیت مختلف شعبہ جات میں اسکالرز کو 16ایم فل، 6پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے منتخب کرنے سمیت مختلف فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جدید تحقیق کوبروئے کار لاتے ہوئے متبادل زرائع سے استفادہ کرنا چائیے۔ تاکہ کم اخراجات میں زیادہ سے زیادہ ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے اور ان تحقیقی موضوعات کو منتخب کرنا چائیے جس سے مختلف شعبوں میں بہتر نتائج اخذ کئے جاسکیں گے۔ اور تحقیقی مواد کی اشاعت سمیت نئے اسکالرز کی رہنمائی اور بہتر سمت کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ تعلیم کے اصل مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے طلبہ کو تعلیم کی فراہمی اور اسکالرز کو بہتر مواقع مہیا کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ اور مختلف اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی و ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ اور اس حوالے سے عالیہ دنوں فلٹر پلانٹیشن کی تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جس سے پانی کی کمی کو پورا کرنے سمیت پودوں کی نشوونمااور سرسبزی کو بروئے کار لاتے ہوئے تحقیقی مقاصد کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔اور اسی طرح سولر سسٹم پروجیکٹ سمیت مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دینے سمیت کارآمد تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور معیاری تعلیم کے حصول کو اپنا نصب العین بنانا ہے۔آخر میں انہوں نے بورڈ کے اراکین کے مثبت تعلیمی رائے اور اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے