قلات، مہنگا پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپ مالکان کیخلاف کارروائی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) مہنگا پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس مالکان کیخلاف اہم کارروائی۔ قلات ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ کی نگرانی میں تحصیلدار قلات علی احمد کرد کا لیویز جوانوں کے ہمراہ قلات میں پیٹرول پمپس کا دورہ، پیٹرول مہنگا فروخت کرنے پر بھاری جرمانے کیے گئے اور انہیں تنبیہ کی گئی کہ وہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا نہ کریں، پیٹرول مہنگا فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے