صوبائی حکومت صوبے کی ترقی اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے موجودہ بجٹ کو متوازن ،عوام دوست اور تمام طبقات کے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صحیح معنوں میں ایک متوازن عوام دوست اور تمام طبقات کے لیے سازگار بجٹ پیش کیا ہے جس میں تمام طبقات کی بہتری اور صوبے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔بلوچستان کا حالیہ بجٹ صوبے کی تاریخ کا سب سے زیادہ بہترین اور عوام دوست بجٹ ہے جس میں تعلیم کے لیے 83 ارب روپے،صحت کے لیے 43ارب اور امن و امان کیلئے 56 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہےجبکہ بجٹ میں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی جامع پلان شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے حالیہ بجٹ میں بلوچستان کے تمام پسماندہ اضلاع کو ترقی دینے کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کر کے خطیر رقم مختص کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کے اجتماعی مفادات میں ایسے فیصلے کرے گی جس کے ثمرات سے جلد سے جلد عوام مستفید اور صوبہ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں صحت تعلیم آب نوشی،شہریوں کے تحفظ اور یکساں ترقی کے لیے اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پیکیج کا عکس نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 580 ارب روپے سے زائد ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 192کروڑ روپے رکھی کی گئی ہے جس سے صوبے میں ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے تمام حلقوں کو برادری کی بنیاد پر فنڈز دیے گئے ہیں تاکہ تعصبات کو بلاطاق رکھ کرعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ملازم پیشہ افراد کی تنخواہوں میں وفاق کے طرز پر 15فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے ملازم پیشہ افراد کو ریلیف ملے گی۔حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرے جبکہ شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں پر بھی توجہ مرکوز کرکے انہیں بھی ترقی کے عمل میں شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے اور عوام کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانے کے لیے جامع اور ٹھوس حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے