ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، منی گالہ گینگ،مریم نواز

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے گھڑیوں کے تحائف کو فروخت کیے جانے پر کہا ہے کہ انہوں نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، یہ اسی لیے عہدے پر آئے تھے، منی گالہ گینگ۔

مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک ممتاز صحافی کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹر بیان کے جواب میں کہی ہے۔ٹوئٹر بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی ایک دکان پر خلیجی ممالک کی معزز شخصیات کی جانب سے بطور تحفہ ملنے والی گھڑیاں، پین، کف لنگز اور انگوٹھی فروخت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کو آج تک کوئی پلاٹ یا مہنگی چیز تحفے میں ملی تو انہوں نے وہ چیز بیچ کر پیسے شوکت خانم اسپتال کو دے دیے، اس بار تحفے میں ملی چیز بیچ کر سڑک بنوا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے