آواران کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےگا،میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ضلع آواران سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی وفود میں شامل لوگوں نے وزیر اعلیٰ سے ضلع آواران کے مسائل اور دیگر امور پر بات چیت کی اس موقع پر کوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے ضلع آواران سے تعلق رکھنے والے طلباء بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے اسٹڈی ٹور سے متعلق وزیراعلی کو معلومات فراہم کیں وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع آواران کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ضلع کے عوام کو روزگار اور بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کے معیار زندگی میں بہتر ی آ سکے وزیر اعلی نے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئیکہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر طلباء کو انکے مطالعاتی دورے کے لیے پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا جس پر طلباء نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی جانب سے اس تعاون کو سراہا ملاقات میں شامل وفود نے اپنے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔