یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مہنگا پیٹرول مزید مہنگا ہونے کی خبر سنادی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگائی جائے گی۔

ان کا کہنا پے کہ اوگرا کی سمری آنے کے بعد وزیرعظم حتمی منظوری دیں گے۔ لیکن میں سیلز ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں ہوں۔اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنائے جانے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ان کو عہدے پر رکھنا یا نہ رکھنا وزیراعظم کی صوابدید ہے ۔ وہ اگر کام سے مطمئن نہیں تو وزیر کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں یہ ہوتا رہتا ہے۔ وزیراعظم تو ان کے ساتھ اگلے کئی دنوں کے پلان بنا رہے ہیں لیکن مستقبل کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا جیسے اسد عمر کے ساتھ ہوا ۔وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے انٹرویوز میں بھی وہ پینل میں شامل تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے