ملک کے مختلف شہروں میں 30 جون سے مون سون بارشوں کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ موسمیات نے 30 جون سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اورخلیجی ممالک سے مرطوب ہوائیں 29 جون کوملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو رواں ہفتے کے آخر میں ملک کے جنوبی علاقوں میں زیادہ شدت سے پھیل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ تین سے پانچ جولائی کے دوران کراچی اورحیدرآباد میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اورفیصل آباد میں بھی 30 جون سے چار جولائی تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے