علاقے کے لوگوں کی بلارنگ ونسل خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، میرسلیم کھوسہ

صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر) رکن بلوچستان اسمبلی میرسلیم احمدخان کھوسہ نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی بلارنگ ونسل خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔صحبت پور کے مونسپل کمیٹی کو نئی دی گئی اور شہر کو صاف ستھرارکھنے کیلئے مشنری بھی فراہم کیاگیاہے۔تاکہ صحبت پور شہرکو صاف ستھرا رکھاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں میونسپل کمیٹی صحبت پور کی نئی تعمیرشدہ بلڈنگ اور ئی مشنری کے افتتاحی تقریب کیموقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔افتتاحی تقریب میونسپل کمیٹی صحبت پور کے چیف آفیسر غلام اللہ مری اور ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ سعیداحمدمینگل کی جانب سے منعقد کرائی گئی۔تقریب میں سردارعاشق علی خان جکھرانی،میرعبدالمجیدخان کھوسہ،نیک محمد کھوسہ،ضلعی خزانہ آفیسرامجدحسین مری،جی ٹی اے کے صدر دادمحمدمری،سابق وائس چیئرمین حاجی عبدالواحدکھوسہ،ہندؤ پنچائیت صدربھگوان داس،تحصیلدار سیف الدین کھوسہ،سینئرہیڈماسٹرعبدالحلیم تھہیم،محمدحسین گولہ،محمدعالم کھوسہ،تنویراحمدمری،ٹکری عبدالرحمنٰ پرکانی،سعیداحمدگولہ،حاجی ریاض احمدکھوسہ،جمل بلوچ و دیگر نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر SDOلوکل گورنمنٹ سعیداحمدمینگل نے رکن بلوچستان اسمبلی میں سلیم احمدخان کھوسہ کو میونسپل کمیٹی کے درپیش مسائل کے مطلق آگاہ کیا۔تقریب سے میرسلیم احمدخان کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہمی اولین ترجیح ہے۔آج عوام کی سہولت کی خاطر نئی بلڈنگ و مشنری کا افتتاح کیا۔اسی مشنری سے شہر کے کچرے کو اٹھایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہرکو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کمیونٹی کو بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔اور میونسپل کمیٹی کے عملے کیساتھ تعاون کرنا ہوگا۔محدود وسائل میں رہتیہوئے میونسپل کمیٹی کا عملہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔انشاء اللہ حکومت بلوچستان سے میونسپل کمیٹی صحبت پور کیلئے فائربرگیڈ اور مزیدفنڈزمنظور کروائے جائیں گے تاکہ عوام کو مزیدسہولت مہیاہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے