صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ سے پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسلام زہری کی قیادت میں ایک وفد کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ سے منگل کو پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر عبدالسلام زہری کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی وفد میں پیرامیڈیکس سول ہسپتال کے صدرحاجی شفاء مینگل، صاحب جان کاکڑ، صوبائی چیئرمین بشیر چھلگری،کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدرغلام سرور مینگل،امجد کاکڑ،چیئرمین محمد ہاشم محمد شہی، بی ایم سی کے جنرل سیکرٹری حیات خلجی،غفور زہری، چلڈرن ہسپتال ایمپلائز کے سربراہ سجاد احمد،عزی کاسی اوردیگر شامل تھے۔وفد نے صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ سے اپیل کی کہ پیرامیڈیکل کے ڈپلومہ ہولڈر، حالیہ ٹیسٹ اورانٹرویومیں پاسامیدواروں اور پیرامیڈیکس کے لواحقین،دوران سروس فوت شدہ ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمتیں فراہم کی جائیں اور چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کرکے انکے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیا جائے۔صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ محکمہ صحت کے ملازمین کے تمام جائز مسائل حل کئے جائیں گے اس سلسلے میں سیکرٹری صحت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے