شہر میں سماجی برائیوں اورفحاشی کے اڈوں کی قلع کرنا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائاسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا خورشید احمد حاجی بشیر احمد کاکڑمولانا قاری مہر اللہ مولانا شیخ احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حاجی محمد شاہ لالا مولانا محمد ایوب مفتی عبد الغفور مدنی مولنا حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حاجی ظفر اللہ کاکڑ حافظ مجیب الرحمن ملاخیل حاجی ولی محمد بڑیچ حافظ عبد الغنی شہزاد مولانا جمال الدین حقانی میر فاروق لانگو مفتی نیک محمد فاروقی محمد قاسم خان خلجی مولانا حافظ محمد عارف شمشیر مفتی رحمت اللہ حاجی صالح محمد مولانا سید سعد اللہ آغا مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمن گل حافظ دوست محمد نے شرکت کی اجلاس میں افغانستان کے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے مہم جوئی کی ترتیب، بلدیاتی انتخابات کے لئے یونٹوں کی تیاری اور شہر میں سماجی اور اخلاقی مسائل، باران رحمت کیلئے استسقاء کی نمازوں کے اہتمام کا موضوع ایجنڈے میں شامل رہا، مرکزی اور صوبائی جماعت کے فیصلے کی روشنی میں افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے جمعیت ضلع کوئٹہ نے یونٹوں کے تعاون سے علماء کی نگرانی میں امدادی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں، شہر میں پلازوں اور کرایے کے مکانات میں فحاشی اور سماجی برائیوں کی انسداد کا مطالبہ کیا گیا، نیزباران رحمت کیلئے استسقاء کی نمازوں کے اہتمام کی ترغیب کا فیصلہ ہوا،ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سماجی برائیوں اور فحاشی کے اڈوں کی قلع کرنا ہوگا،شہر میں پے منٹ کے نام پر سود کے کاروبار کی اجازت نہیں دے سکتے۔افغانستان کے زلزلہ زدگان کی امداد کرنا ہمارا اسلامی اور اخلاقی فریضہ ہے۔اجلاس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سندھ میں جمعیت کے کارکنوں کو زدو کوب کرنے اور غنڈہ گردی کے ذریعے انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی مذمت کی گئی، جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ نیپانی قلت، بجلی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کمی پر قابو نہ پانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے