بی این پی کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹریز،ڈپٹی سیکرٹری اور ضلعی کونسلران اجلاس 2 جولائی کوہوگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق بی این پی کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز،ڈپٹی سیکرٹریز،ضلعی کونسلران،سینئر اراکین اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندپارٹی امیدواروں کا مشترکہ اہم اجلاس بروز اتوار 2جولائی 2022ء شام پانچ بجے برما ہوٹل نزد السراج پٹرولیم منعقد ہوگالہذا کوئٹہ کے تمام عہدیداروں،ذمہ داروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس اہم مشترکہ اجلاس میں مقررہ وقت پر اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔