پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18جولائی تک توسیع

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی زیدی، خرم شیرزمان، فردوس نقوی، جمال صدیقی، بلال غفار، ارسلان تاج، علی عزیز اوردیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے