گڈانی ، مچھلی کا شکار کرتے ہوئے کراچی کا نوجوان ڈوب گیا

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی کے قاتل بیچ پھوکاڑہ پر مچھلی کا شکار کرتے ہوئے کراچی کا نوجوان ڈوب گیا۔تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی کے قاتل بیچ پھوکاڑہ پر مچھلی کا شکار کرتے ہوئے کراچی کا نوجوان ڈوب گیا نوجوان پہاڑ پرمچھلی کا شکار کرتے ہوئے اونچی لہر کا نشانہ بن گیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گڈانی شیراز بھٹو پھوکاڑہ بیچ پر پہنچ گئیڈوبنے والے کی شناخت شاہ فیصل کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی کے علاقے بنارس کا رہائشی بتایاجاتا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق شاہ فیصل ولد نا معلوم قوم پٹھان سکنہ سوات موجودہ پتہ فرنیٹر کالونی بنارس گڈانی پھوکاڑہ سمندر میں گر کر ڈوب گیا جس کی تلاش گڈانی لائف گارڈ اور ایدھی رضا کاروں کی طرف سے جاری ہے۔واضح رہے کہ گڈانی میں واقع پھوکاڑہ بیچ قاتل ساحل کے نام سے مشہور ہے جہاں اب تک کئی لوگ ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے