کوئٹہ کلب مینجمنٹ کمیٹی کے سال 2022ء کے انتخابات میں پروگریسیو پینل کے نامزد امیدواران نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کلب مینجمنٹ کمیٹی کے سال 2022ء کے انتخابات میں پروگریسیو پینل کے نامزد امیدواران نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نتائج کے مطابق پروگریسیو پینل کے روزی خان کاکڑ نے 172، امجد علی صدیقی نے166،اختر محمد کاکڑ نے 108 لیکر کامیاب قرار پائے اس کے علاوہ لیفٹیننٹ کرنل(ر) ہمایون اچکزئی نے117 ووٹو ں کے ساتھ اور ڈاکٹر رقیہ رحمان نے مدمقابل بھی مدمقابل امیدواروں پر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ واضح رہے کوئٹہ کلب مینجمنٹ کمیٹی کے سال 2022ء کے انتخابات کے سلسلے میں کل 41 امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پروگریسیو پینل کے امیدواران نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی سمیٹی کوئٹہ کلب مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات کے سلسلے میں مدمقابل امیدواران میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا تھا اس سلسلے میں 25 جون کو ووٹنگ ہوئی جس میں پروگریسیو پینل کے نامزد امیدواران کو کامیابی ملی۔دریں اثناء چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف غلام فاروق خلجی،صدر فدا حسین دشتی،سنیئر نائب صدر محمد ایوب مریانی و دیگر عہدیداران و ممبران نے کوئٹہ کلب مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات برائے سال 2022 میں پروگریسیو پینل کے نامزد امیدواران روزی خان کاکڑ،امجد علی صدیقی،حاجی اختر کاکڑ اور رقیہ رحمان کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب اراکین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مینجمنٹ میں بہتری کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب کمیٹی ممبران وسیع تر تجربے کی بنیاد پر بہترین خدمات انجام دیں گے انہوں نے پینل کے نامزد امیدواران کو بھر پور انداز میں سپورٹ کرنے پر تمام ووٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پروگریسیو پینل کے نامزد امیدواران کی کامیابی بہتر حکمت عملی اور اتحاد و اتفاق کا مظہر ہے۔انہوں نے نومنتخب اراکین کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی جانب ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ان کا بھرپور سپورٹ مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کو بدستور حاصل رہے گا۔