نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کروانے کے لیے اہم اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو ایک بار پھر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے شرکائ نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع ہر حال میں یقینی بنائیں گے، پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے امن وامان کا یقینی ہونا ایک بنیادی تقاضا ہے۔جلاس میں ملک میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔