قلات، نوجوانوں کومعاشرتی برائیوں سے دوررکھنے کے لئے یوتھ انگیجمنٹ فیسٹیول کا انعقاد

قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات میں نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سیدور رکھنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے یوتھ انگیجمنٹ فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیاگیا محفل مشاعرہ ضلعی کونسل ہال قلات میں منعقد ہوا محفل مشاعرہ کی صدارت شاعر ادیب 3کتابوں کے مصنف شاکرنصیر قمبرانی نے کی جبکہ مہمان خاص معروف شاعر یارمحمدفہیم تھے اعزازی مہمانوں میں کوہ ماران ادبی کاروان منگچر کے فنانس سیکرٹری نوجوان شاعر وحیدبلسم اور بزرگ شاعر میریوسف شاہوانی تھے،اسٹیج کے فرائض براہوئی اکیڈمی قلات کے نائب صدر معروف مزائیہ شاعر نبی بخش انجم نے سرانجام دی،محفل مشاعرہ میں براہوئی اکیڈمی قلات براہوئی اکیڈمی منگچر، کوہ ماران ادبی کاروان منگچر،قیقان ادبی دیوان قلات ایجوکیشن کمیٹی قلات، بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے عہدیداروں کے علاوہ صحافی آغاقادرشاہ، یوسف مینگل مختیار قادری یاسرزہری اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،محفل مشاعرہ میں مقررین نے ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھنے اور کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے محفل مشاعرہ میں نبی بخش انجم،محسن براہوئی،عرفان فصیح، جاوید سحر،سعیدراقم،علی سحر زاکرندیم عبداللہ آزاد نادرحسین وہاب زاکر فضل فرشاد ظہور مہر حفیظ صائد براہوئی فیض قاظم وحید بلسم یارمحمدفہیم شاکرنصیر قمبرانی،میریوسف شاہوانی طارق لانگو سکندرسالک سیف صابربراہوئی اکرم زیب مینگل نے اپنے کلام سنائے جبکہ بلوچستان کے نامور بانسری نواز ایم فل اسکالر آغاقادر شاہ نے بانسری پر خلقی دھن سناکر محفل کوچارچاندلگادیا محفل مشاعرہ کے اختتام پر براہوئی اکیڈمی پاکستان کی جانب سے شائع شدہ کتابیں محفل مشاعرہ کے شرکاہ کو تحفہ دیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے