خضدار میں بڑے تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کیا جارہاہے، میر یونس عزیز

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار میں بڑے تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کیا جارہاہے آنے والے مستقبل میں خضدارکا تعارف علمی درسگاہ کے طور پر ہوگا۔ شہید سکندر زہری یونیورسٹی جامعہ بلوچستا کے بعد صوبے کی سب سے بڑی جنرل یونیورسٹی ثابت ہوگی اور وہ جھالاوان کے لئے علمی باب ثابت ہوگا۔جھالاون میڈیکل کالج خضدار،نرسنگ کالج خضدار، لاء کالج خضدار، و دیگر ریزیڈینسی تعلیمی اداروں سمیت بہت سارے علمی منصوبوں پر کام ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر ورکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ ہم نے خضدار میں تعلیمی کے شعبے میں بہت بڑے پراجیکٹس لیکر آئے ہیں جس سے نئی نسل کو نرسری سے لیکر اعلیٰ تعلیم تک علمی فائدے ملیں گے اور خضدار میں پہلے سے قائم تعلیمی اداروں میں مذید اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اضافہ ہوگا۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے شہید سکندر زہری کے نام سے جس جامعہ کی بنیاد رکھی گئی تھی اب وہ تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اس کے قانونی امور کوعملی جامعہ پہنانے کے لئے معزز اراکین اسمبلی کے تعاون اور مشاورت سے کام کریں گے۔ پہلے ہی بہت زیادہ دیر ہوچکی ہے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ یہاں کے نوجوانوں کو ایم اے کے کلاسز کے حصول میں مذید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ اب ہماری کوشش ہے کہ خضدار کے اس جامعہ کو فوری طور پر بطور درسگاہ کے فعال دیکھ سکیں،شہید سکندر زہری یونیورسٹی کے ایکٹ کو نہ صرف بلوچستان اسمبلی سے پاس کریں گے بلکہ اس جامعہ کے سربراہ و اسٹاف کی تقرری اور کلاسز کے آغاز کے عمل کو بھی مکمل کیا جائیگاا س سلسلے میں یونیورسٹی کے پی ڈی سے میں مسلسل رابطے میں ہوں جوچیزیں رہ گئی ہیں وہ مکمل کیئے جاسکیں انہوں نے کہاکہ شہید سکندرز ہری یونیورسٹی نہ صرف خضدار بلکہ پورے بلوچستان کی پہچان بنے گی اور پورے بلوچستان کے طلباء کو یہاں علم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار اس وقت متبادل عمار ت میں قائم ہے تاہم رواں سال بجٹ میں اس کی عمارت کے لئے ایک ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم رکھی گئی ہے اور اس کی تعمیر کا آغاز بھی بہت جلد کر دیا جائیگا سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں نرسنگ کالج کی تعمیر کی جائیگی اور بہت جلد خضدار کے لئے لاء کالج کی بھی منظوری لی جائیگی۔میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ اس کے علاوہ بھی بہت سارے تعلیمی منصوبے ہمارے وژن میں شامل ہیں ان کو پائیہ تکمیل تک پہنچاکر نئی نسل کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے