حب، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)حب کے علاقے گلیکسی ٹاؤن کے میں خاتون پر فائرنگ، خاتون جاں بحق تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے علاقہ گلیکسی ٹاون میں گھر میں ایک خاتون فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی۔ اہلخانہ کے مطابق خاتون گھر پر چائے بنا رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک عورت 26 سالہ روضیہ زوجہ راجہ خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگء۔ خاتون کی لاش کو جام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے