جمعیت قلات کے انتخابات،فضل الرحمان شاہ ضلعی امیراورسردارزادہ سعید لانگو جنرل سیکرٹری منتخب
قلات(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے قلات کے ضلعی انتخابات مکمل ہو گئے فضل الر حمان شاہ ضلعی امیر اور سردار زادہ میر سعید لانگوبلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے تاریخی شاھی جامعہ مسجد میں جمعیت علماء اسلام ضلع قلات کے انتخابات جمعیت کے مرکزی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر مولانا غلام سرور موسیٰ خیل ور مولانا محمد صدیق مینگل کی نگرانی میں منعقد ہونے اس انتخابی اجلاس میں چھ سے زائدضلعی جنرل کونسل کے ممبران نے حصہ لیا اور امیر و سیکرٹری جنرل کے نام سامنے آنے کے بعد کوئی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لیا جس پر نگران مولانا صدیق مینگل نے فضل الر حمان شاہ بطور ضلعی امیر اور سردارزاہ میر سعید لانگو کو بطور جنرل سیکرٹری کا بلا مقابلہ کامیاب ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر نو منتخب ضلعی امیر فضل الر حمان شاہ نے مجلس عمومی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی ورکروں کا خادم ہے میں جمعیت کا ایک ادنیٰ سا کا ر کن ہوں جمعیت کے ورکروں نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے امارت کے لئے منتخب کر دیا ہے میں ان کا مشکو رہوں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ جماعت کو قلات میں مزید فعال کرے جس کے لئے ہم پورے ضلع میں گھر گھر جمعیت علماء اسلام کا پیغام پہنچائینگے انہوں نے کہاکہ جمعیت کے ورکروں نے جو زمہ دار ی میرے کاندھوں پر رکھی ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اسے نبھانے کی توفیق عطاء فرمائے۔