بین الاقوامی برادری افغانستان کی مدد کے لئے آگے بڑھے، چین
چین :چین نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کی مدد کے لئے آگے بڑھے کیونکہ یہ ملک اس وقت بدامنی سے نظم و نسق کی طرف منتقلی کے اہم مرحلے میں ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ZHANG JUN نے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے بیرون ملک اثاثے فوری طور پر بحال کرے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت افغان عوام کو وسائل کی اشد ضرورت ہے اور ان کے بیرون ملک اثاثے منجمد کرنا بلاجواز، غیر منصفانہ اور ناقابلِ قبول ہے۔چین کے مندوب نے کہا کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی لیکن انسانی اور اقتصادی شعبوں میں اہم مسائل کا سامنا ہے۔