لورالائی شہر میں نیٹ کیفے سنوکر کلبوں کی بھرمار سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی شہر میں نیٹ کیفے سنوکر کلبوں کی بھرمار سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے اسپر کم از کم اس ماہ میں تو انتظامیہ پابندی لگائے رات بھر اٹھارہ سال سے کم عمرنوجوانوں اور طالبعلموں کے اخلاقیات کا جنازہ نکالنے والے ان کلبوں سے بے راہ روی میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اسکول اور ٹیوشن جانے والے بچے ان مشغلوں کو تفریح اور کھیل سمجھتے ہوئے اس عمل میں مصروف رہتے ہیں کورونا وائرس کے باعث اکثر سال بھر اسکول بند ہوتے ہیں جسکی وجہ سے اسکولز کے بچے فارغ اوقات میں بھی ان کا رخ کرتے ہیں جن سے انکی تعلیم متاثر ہورہی ہے جبکہ والدین کو ان کے ان مشاغل کا کوئی علم نہیں ہوتا اور نہ اسکول انتظامیہ اس سے باخبر ہوتے ہیں کم سن بچوں کے اخلاقیات کا جنازہ نکالنے والے ان کلبوں کے خلاف پولیس کاروائی کرے عوامی حلقوں نے کہا کہ ہر مکتبہ فکر کے افراد کو اس کے خلاف کوشش کر نی ہوگی کم عمر بچے غیر شعوری طور پر وقتی طور پر اسے اپنا مشغلہ سمجھتے ہیں شہر کے تمام مارکیٹس میں موبائل ٹونز کے دکانوں میں بھی اکشریت کم عمر بچے موبائل اور میموری کارڈز میں گانے بھر نے کے آڑ میں غیر اخلاقی مویز دیکھتے ہیں جس کی حکومت کے جانب سے مناسب مانیٹرنگ ضروری ہے بصورت دیگر بے راہ روی کا سیلاب کوئی نہیں روک سکے گا ان عملیات سے ہمارے آئند ہ آنے والے مستقبل تباہ ہو رہا ہے سماجی برائیوں کے خلاف ہم سب نے جہاد کرکے اپنے قیمتی سرمایہ نوجوان طبقہ کے مستقبل کو بچانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے