خلجی قوم اپنے نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف کی بجائے قلم اور کتاب دیں، لالایوسف
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالایوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو اپنے حقوق کی حصول کیلئے صرف زبانی جمع خرچ کی بجائے منتخب نمائندوں کے گریبان پکڑ کراپنے حقوق کامطالبہ کرنا ہوگا بلوچستان کے عوام اکیسویں صدی میں بھی پینے کے صاف پانی،روڈ، صحت اوردیگر سہولیات سے محروم ہیں کوئٹہ بلوچستان کا دارالخلافہ ہونے کے باوجود کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، خلجی قوم بلوچستان سمیت ملک بھر میں آباد میں ہے خلجی قوم کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی عوام بلدیاتی اورعام انتخابات میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا انتخاب عمل میں لائیں جو ایوانوں میں جاکر صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرسکیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کلی برم خشیل میں خلجی قوم کے زیراہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی جلسے سے ملک طاہر، محمد گل، متین خان،حاجی اللہ نوراوردیگر نے بھی خطاب کیا۔لالایوسف خلجی نے کہا کہ کے عوام کو پنجاب،سندھ یا خیبرپختونخوا سے آکر کسی نے پسماندہ نہیں رکھا بلکہ ہمارے اپنے ہی منتخب نمائندوں نے صوبے کی ترقی کیلئے آنے والے اربوں روپے خوردبرد کرکے عوام کو پسماندہ رکھا ہے عوام اکیسویں صدی میں بھی صحت،تعلیم،پینے کے صاف پانی اوردیگر سہولیات سے محروم ہیں عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے گھروں سے باہر نکلیں اور منتخب عوامی نمائندوں کے گھروں کے باہر دھرنا دیں اورانہیں گریبانوں سے پکڑ کر اپنے حقوق کامطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں نہ تو کھیل کا کوئی میدان ہے اورنہ ہی کوئی پارک ہے جس سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے حکمرانوں کوچاہئے کہ وہ شہر میں عوام کو سیروتفریح اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ خلجی قوم اپنے نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف کی بجائے قلم اور کتاب دیں اورانہیں زیور تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ انہی نے کل بڑھے ہوکرقوم کی باگ ڈور سنبھالنی ے۔انہوں نے کہا کہ خلجی قوم ملک سمیت بلوچستان کے کونے کونے میں آباد ہے خلجی قوم بلدیاتی اور عام انتخابات میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا انتخاب عمل میں لائیں تاکہ وہ ایوانوں میں جاکر کرپشن کی بجائے صحیح معنوں میں عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت کرسکیں۔